• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کے مارے عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں،آصف زرداری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سابق صدر آصف زرداری اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری کے درمیان رابطہ ہوا ہے،آصف زرداری نے کہاکہ مہنگائی کے مارے عوام حکومت سے نجات چاہتے ہیں، کورونا سے نمٹنے میں وفاق کی حکمت عملی نظر نہیں آئی ،ٹڈی دل کیخلاف بھی کوئی پلاننگ نہیں،۔سید نیر بخاری نے آصف زرداری کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ آصف زرداری نے بتایاکہ طبیعت اب پہلے سے کافی بہتر ہےصحتیابی سے متعلق پارٹی رہنمائوں، کارکنوں سمیت پوری قوم کا شکرگذار ہوں ۔آصف زرداری اور نیر بخاری کے درمیان ملک کی موجودہ صورتحال سمیت اہم امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ آصف زرادی نے تباہ حال معیشت اور ملک کی بگڑتی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شدید مہنگائی کے باعث عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں ۔
تازہ ترین