پشاور (وقائع نگار) صوبائی دارلحکومت پشاور میں گرم لو چلنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے شہر سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں سورج دن بھر آگ برساتا رہا گرم لو چلنے کے باعث بازار اور شاہرائیں سنسان ہو کر رہ گئی ہے ۔ تاہم لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہونے کے باعث شہریوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا ۔ ماہ صیام گزرتے ہی سورج آنکھیں دکھانے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں گرمی کی لہر دو روز تک برقرار رہے گی ۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ شدید گرمی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرے اور سر کو ڈھانپ کر باہر نکلیں، گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث چھوٹے بچوں میں قے اور دست کی وباءبھی پھیل گئی ہے گرم لو چلنے کے باعث دوپہر کو پشاور کی شاہرائیں اور سڑکیں سنسان ہو کر رہ گئی جبکہ شہری گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔