پشاور(نیوز رپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ایک شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی درخواست ضمانت منظور کرلی ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم صابر خان سکنہ جمرود خیبرپر الزام ہے کہ اس نے اپنے گائوں کے رحمت کو 31جنوری 2020کو قتل کردیا تھا جس پر جمرود پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا ملزم نے مقامی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی اور فاضل چیف جسٹس نے جائے وقوعہ پر شکایت کنندہ وگواہان کی موجودگی سے متعلق شکوک وشہبات اوربیانات میں تضاد کی بناء پراسکی درخواست منظو رکرلی۔