سرگودھا میں پرائیویٹ کالجز اور اسکولز مالکان نے کل سے مظاہروں کا اعلان کردیا۔
جنرل سیکرٹری پرائیویٹ اسکولز قیصر عباس کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان مظاہرے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15جولائی تک تعلیمی ادارے بند رکھنا تعلیم دشمنی ہے، لاک ڈاؤن کے باعث 5 کروڑ طلبہ کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے۔
قیصر عباس کا کہنا تھا کہ نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے کھول دینا چاہئے۔