• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم احمد

بعض خواتین کے چہرے دو رنگی ہوتے ہیں۔یعنی چہرے پر جگہ جگہ سفید کالے دھبے ہوتے ہیں ،جس سے حُسن ماند پڑ جاتا ہے ،عموماً خواتین اس صورت حال سے پریشان رہتی ہیں۔یقیناً یہ پریشانی کی بات تو ہے ۔اسے میں ماہر امراض جلد کو دکھائیں۔ لیکن جب تک مسئلہ حل نہ ہو ،آپ تقریب میں جاتے ہوئے میک اپ ایسا کریں کہ چہرے کا رنگ ایک لگے ۔ دہری رنگت کی حامل خواتین فاؤنڈیشن اور پائوڈر کم سے کم لگائیں ،تا کہ چہرے کا قدرتی تاثر اُبھر جائے۔کم میک اپ کرنے سے اپنے آپ کو خوب صورت بنانا کسی آرٹ سے کم نہیں ہوتا،کچھ خواتین سمجھتی ہیں کہ اگر جلد پر داغ دھبے زیادہ ہوں تو بہت زیادہ میک اپ کر کے انہیں چھپایا جاسکتا ہے ۔جب کہ یہ بالکل غلط سوچ ہے۔متاثرہ جلد پر زیادہ میک اپ کرنے سے چہرہ کیک پیسٹری کی مانند لگتا ہے۔

دہری رنگت کی سب سے بڑی وجہ پانی کی کمی ہوتی ہے جس سے جلد ’’ڈی ہائیڈریشن ‘‘ کا شکار ہوجاتی ہے ( ڈی ہائیڈریٹڈ اسکن ) بھی کہتے ہیں ۔دوسری بڑی وجہ دھوپ ہے ،سن بلاک استعمال نہ کرنے سے جب دھوپ میں باہر جاتی ہیں تو د ھوپ کی تمازت سےجلد کی رنگت متاثر ہوجاتی ہے ۔ ماہر آرائش حُسن کے مطابق زیادہ سے زیادہ پانی پینے کے علاوہ ،دھوپ میں نکلنے سے پہلے چہرے ،گردن اور ہاتھوں پر سن بلاک ضرور لگائیں اور 2 سے 4 گھنٹوں کے بعد سن بلاک فر یش کر تی رہیں ۔میک اپ اتنا لائٹ کریں کہ وہ قدرتی تاثر دے۔لیکن میک اپ کرنے سے قبل چہرے پر آئسنگ کریں ۔دن کے وقت میک اپ کرتے ہوئے سب سے پہلے چہرے پر واٹر پروف سن بلاک لگائیں ،پھر پر ائمر لگا کر جذب کرلیں ،کیوںکہ پر ائمر کے استعمال سے فائونڈیشن جذب ہونے میں آسانی ہوتی ہے ۔علاوہ ازیں آپ ٹی وی پینٹ اسٹک بھی لگا سکتی ہیں۔

آپ کی رنگت گوری ہو یا سانولی دہری رنگت کی جلدکے لیے یہ اسٹک موزوں ہے۔ چہرے کی رنگت سے ملتا جلتا فائونڈیشن لگائیں ۔یاد رکھیں اگر بیس اچھی طرح جذب نہ ہوتو چہرے پر جھر یاں اور لائنیں نمودار ہوجاتی ہیں ۔اس بات کا خیال رکھیں کہ کبھی بھی اوپر سے نیچے کی جانب بیس جذب نہیں کریں،ایسا کرنے سے کچھ ہی عر صے میںجلد لٹک جائے گی ۔آنکھوں کے گرد بیس بہت احتیاط سے لگائیں ،کیوں کہ یہ چہرے کا نازک حصہ ہوتا ہے اور زیادہ لائنیں اور جھریاںاسی حصے میں نمایاں ہوتی ہیں ۔اگر آپ دن کے وقت میک اپ کریںتو بلش آن نہ لگائیں ،اگر آپ یہ لازمی لگا تی ہیں توپھر اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت شوخ اور نمایاں نہ ہو۔

تازہ ترین