آپ آف لائن ہیں
ہفتہ19؍ذیقعد 1441ھ11؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتیہ جنتا پارٹی کا ویرات کوہلی سے انوشکا کو طلاق دینے کا مطالبہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتیہ جنتا پارٹی نے ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ ادکارہ انوشکا شرما کو طلاق دے دیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اداکاری کے ساتھ ساتھ فلم پروڈکشن میں بھی قدم جماچکی ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ کی کامیابی پر جہاں انہیں سراہا جارہا ہے وہیں فلم میں دکھائے جانے والے کچھ مناظر پر مختلف گروپس کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آرہے ہیں۔

انوشکا شرما کی پروڈکشن میں بننے والی ویب سیریز ’پتال لوک‘ میں ایک نیپالی نام کے خواجہ سرا کا کردار بھی ہے جس پر گورکھ کمیونٹی کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا دوسری جانب ایک منظر میں مسلمان فیملی کو ’بیف‘ کھاتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے جس پر بی جے پی رہنما کی جانب سے اعتراض سامنے آیا ہے۔

اپنے انٹرویو میں بی جے پی کے ایم ایل اے نند کشور گجر نے ویرات کوہلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اداکارہ انوشکا شرما کو طلاق دے دیں کیوں کہ ویرات کوہلی ملک کی نمائندگی کرتے ہیں اور وہ ’دیش بھگت‘ ہیں۔

دل لگی سے مزید