• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کی موجودگی خطرناک ہوگی، طبی ماہرین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلوی طبی ماہرین نے اسٹیڈیمز میں تماشائیوں کی موجودگی کو خطرناک قرار دے دیا ہے۔ آسٹریلیا میڈیکل ایسوسی ایشن نے نیشنل رگبی لیگ کے منتظمین کو بھی خبردار کیا ہے۔ نیشنل رگبی لیگ کے منتظمین نے جولائی میں شائقین کی موجودگی میں میچز کرانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تماشائیوں کی موجودگی صحت اور حفاظت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے ۔ سب سے پہلے کھلاڑیوں آفیشلز اور دیگر متعلقہ لوگوں کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین