• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن پابندیوں کا اطلاق 31مئی تک ہوگا، وزیر اطلاعات سندھ

لاک ڈاؤن پابندیوں کا اطلاق 31مئی تک ہوگا، وزیر اطلاعات سندھ


کراچی(اسٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسیز) صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں 31مئی تک لاک ڈائون پابندیوں کا اطلاق ہوگا اس لئے سب سےدرخواست ہےکہ احتیاط کریں۔

مساجد کبھی بند نہیں کی گئیں۔ بازاروں اور رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب برتا جائے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی کارکردگی سب سے بہتر ہے۔ گورنر راج کی باتیں دیوانے کا خواب ہیں۔ہم عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ ہمارے دشمن ہمیشہ نامراد رہے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ یہ تاثر غلط ہےکہ سندھ کے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہے انہوں نے صحافیو ں کے جواب میں بتایا کہ سول اسپتال کراچی اوجھا کیمپس اور لیاری جنرل اسپتال میں گنجائش ہے لیکن کورونا وائرس پازیٹو مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے تاہم جگہ ختم ہونے کا تاثر غلط ہے ۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کورونا کے بعد حکومت سندھ 26 فروری سے ہی متحرک اور میدان عمل میں سرگرم ہے۔ ہماری کارکردگی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جاتی رہی ہے۔ 

طیارہ حادثہ پوری قوم کو سوگوار کرگیا ہےجس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں۔ 

طیارہ حادثے کے حوالے سے ڈی این اے ٹیسٹ جاری ہیں۔ 

پریس کانفرنس کے آغاز میں طیارہ حادثہ اور کورونا کی وبا سے دنیا سے جانے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

تازہ ترین