لاہور(این این آئی) جعلی اکائو نٹس کیس کے توشہ خانہ ریفرنس میں پیشرفت، نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی کو 29 مئی کو عدالت میں طلب کر لیا گیا، رہائشگاہوں پر سمن وصول کرا دیئے گئے، احتساب عدالت نمبر تین آج سماعت کرے گی۔قومی احتساب بیورو (نیب)ذرائع کے مطابق نواز شریف کی طلبی کا سمن ماڈل ٹائون اور جاتی امرا وصول کروایا گیا جبکہ آصف علی زرداری کی طلبی کا سمن زرداری ہائو س ایف ایٹ اور نوابشاہ وصول کرایا گیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی طلبی کا سمن گیلانی ہائوس ملتان وصول کرایا گیا۔