کوہستان میں شدید بارشوں اور لینڈنگ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم کی بندش کا ساتواں روز ہے جبکہ پھنسے ہوئے 90افراد کو لے کر سی ون تھرٹی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 2 روز میں 5 پروازوں کے ذریعے اب تک غیرملکی سیاحوں اور مقامی افراد سمیت تقریباً 500 افراد کو نور خان ایئر بیس لایا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ آج بھی مزید 3 پروازوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو راولپنڈی پہنچایا جائے گا، امدادی سامان گلگت لے جانے والے جہاز واپسی پر پھنسے افراد کو لارہے ہیں۔
ادھر ہنزہ اور غذر میں بھی راستے بند ہیں جس سے مقامی افراد کی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔