• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عمل کو متنازع بنانے میں نیب کا بڑا کردار ہے‘ سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں میگا کرپشن کے مقدمات نمٹانے اور وائٹ کالر کرائم کے سدباب کے لئے نیب چیئرمین کی صدارت میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ان پر فوری عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ احتساب عمل کو متنازع بنانے میں نیب کا بڑا کردار ہے،میگا کرپشن کے 150مقدمات کی فائلیں فیصلوں کے انتظار میں ہیں اور انکو دیمک چاٹ رہی ہے،نیب کی طرف سے ماضی میں بھی اس طرح کے دعوے بار بار سامنے آتے رہے ہیں مگر قوم دعوؤں اور نعروں کی بجائے عملی اقدامات چاہتی ہے۔ احتساب کے عمل کو متنازعہ بنانے میں نیب کا بڑا کردار ہے۔ نیب کے پاس میگا کرپشن کے 150 مقدمات کی فائلیں فیصلوں کے انتظار میں ہیں اور ان کو دیمک چاٹ رہی ہے۔ آف شور کمپنیوں کا بڑا شور رہا‘ پانامہ لیکس کے 436 ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے دعوے بھی بڑے زور شور سے کئے گئے مگر قوم ان پر عملدرآمد کی منتظر ہی رہی۔ سراج الحق نے کہا کہ جب تک حکومت میں بیٹھے ہوئے مافیاز اور کرپٹ لوگوں کا احتساب نہیں ہوتا‘ اس وقت تک حکومت کرپشن کے کسی مقدمہ کو بھی نمٹا نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنے 22 سال گزر گئے ہیں مگر ان بائیس سال میں ہم نے اپنے محسن ڈاکٹر عبدالقدیر کو وہ احترام نہیں دیا جو ان کا حق تھا۔
تازہ ترین