• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، شراب کے تاجر نے خاندان کے چار افراد کو نئی دہلی لے جانے کیلئے 180 سیٹوں کا طیارہ بک کرایا

نئی دہلی (جنگ نیوز) حکام نے بتایا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کے دوران ہوائی اڈے اور پرواز میں ہجوم سے بچنےکےلئے بھوپال کے امیر ترین شخص نے اپنے کنبے کے چار افراد کو نئی دہلی پہنچانے کیلئے 180 سیٹوں والا A320 نجی طیارہ کرائے پر لیا۔ذرائع نے بتایا کہ شراب کے تاجر کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ لاک ڈاؤن میں دو ماہ سےپھنسے اپنی بیٹی ، اس کے دو بچوں اور ان کی نوکرانی کونئی دہلی بھیجنے کے لئے ہوائی جہاز کرائے پر لیا۔انہوں نے بتایا کہ طیارہ پیر کے روز دہلی سے صرف عملے کے ساتھ یہاں پہنچا اور صرف چار مسافروں کے ساتھ واپس اڑا جس کے لئے اسے خصوصی طور پرکرائے پرلیاگیا تھا۔ایئر لائن کے ایک عہدیدار نے مزید کوئی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ 180 سیٹر A320 طیارہ ایک خاندان کے چار افراد کو لے جانے کے لئے 25 مئی کو یہاں پہنچا تھا ، شاید اس کی وجہ کورونا وائرس کا خوف ہے۔ یہ کسی کے ذریعہ کرایہ پر لیا گیا تھا اور کوئی طبی ہنگامی صورتحال نہیں تھی۔بھوپال کے راجہ بھوج ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر انیل وکرم سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ ماہرین ہوا بازی کے مطابق ، ایئربس 320 کی خدمات حاصل کرنے پر لگ بھگ 20 لاکھ روپے لاگت آتی ہے۔کورونا وائرس سے نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریبا دو ماہ کے وقفے کے بعد ملکی تجارتی پرواز کی خدمات پیر سے دوبارہ شروع ہوگئیں ۔ 
تازہ ترین