نیو یارک(جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گتیریس نے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے لڑ رہے غریب ممالک کو قرضوں میں رعایت دی جانی چاہیے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ بہت سے ترقی پزیر ممالک اور یہاں تک کہ متوسط آمدنی والے ممالک انتہائی غیر محفوظ ہیں اور قرضوں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں یا پھر عالمی معاشی بحران کی وجہ سے دب جائیں گے۔