• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، 2 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان، ریڈ زون بھی ختم

فرانس، 2 جون سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان


پیرس(رضا چوہدری/نمائندہ جنگ ) فرانسیسی وزیراعظم ایڈورڈ فلپ نے فرانس میں لاک ڈائون کے خاتمے کا اعلان کردیا ،اسکول کالج اور یونیورسٹی سمیت تمام تعلیم ادارے دو جون سے کھول دیئے جائینگئ ، ریڈ زون کو ختم کرکے اورنج زون میں تبدیل کردیا گیا ہے،ریڈ زون کے رہائشیوں پر سو کلومیٹر سے زائد سفر کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے،گرین زون میں تمام اسکولز، کالجز، سینما تھیٹر ،سوئمنگ پولز ،میوزیم اور ساحل سمندر دو جون سے کھولنے کا اعلان بھی کیا گیا۔

تازہ ترین