پشاور(لیڈی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت پشاور میں پابندی کے باوجود اہم شاہراہوں پر سیاسی بینرز آویزاں کر دیے گئے جی ٹی روڈ پر سیاسی جماعتوں کے عید الفطر مبارک بینرز آویزاں ہونے سے شہر کی اہم شاہراہ سیاسی منطر نامے کا نمونہ پیش کر رہا ہے جبکہ ضلعی اور ٹاؤن انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہی ہے یاد رہے کہ پشاور بھر میں سرکاری املاک، شاہراہوں اور تاریخی دروازوں پر ہر قسم کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد ہے لیکن اس کے باوجود جی ٹی روڈ،سٹی سرکلر روڈ پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تشہیری بینرز آویزاں کئے گئے ہیں جوکہ عید الفطر سے قبل لگائے گئے ہیں جسکی وجہ سے شہر کی خوبصورتی ماند پرگئی ہے اور شہر ایک بار پھر عام انتخابات کا نمونہ پیش کررہا ہے اس حوالے سے ٹاون ون انتظامیہ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران یہ بینرز آویزاں کئے گئے۔