• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناروے میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے PIA پرواز روانہ


ناروے میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے روانہ ہو گئی۔

قومی ایئر لائن کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 8751 پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر پونے 2 بجے اوسلو پہنچے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی جانب سے بوئنگ 777 جہاز بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کی خصوصی پرواز کا اوسلو سے پاکستانی شہریوں کو لے کر اسلام آباد کے لیے آج شام ہی روانہ ہو گی۔

یہ بھی پڑھیئے:

پی آئی اے کی خصوصی پرواز 355 مسافروں کو لے کر پیرس پہنچ گئی

پی آئی اے اب تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث کیے گئے لاک ڈاؤن میں پھنسے ہزاروں پاکستانی مسافروں کو وطن واپس لا چکی ہے۔

مختلف غیر ملکی ایئر لائنوں کے ذریعے بھی مختلف ملکوں سے ہزاروں پاکستانی وطن واپس پہنچے ہیں۔

تازہ ترین