• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی پرواز پاکستانیوں کو لانے کے لیے 12 مئی کو امریکا روانہ ہوگی

پی آئی اے کی پرواز پاکستانیوں کو لانے کے لیے 12 مئی کو امریکا روانہ ہوگی 


امریکا میں پھنسے پاکستانیوں کو لانے کے لیے قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی پہلی پرواز 12 مئی کو امریکا روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے واشنگٹن جائے گی اور پھر واپس اسلام آباد آئے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق اسلام آباد سے واشنگٹن نان اسٹاپ پرواز کا دورانیہ 14 گھنٹے30 منٹ ہوگا۔

پی آئی اے کی خصوصی پرواز اسلام آباد سے خالی جائے گی۔

ترجمان پی ائی اے کا کہنا ہے کہ امریکا میں موجود پاکستانیوں کی واپسی کیلئے 12 خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن سے اسلام آباد تک خصوصی پرواز کا کرایہ تقریباً 2 ہزار ڈالر ہوگا۔

تازہ ترین