• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، مطلوب ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

سرگودھا میں سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، ملزم پر چند روز قبل مقابلے کے دوران پولیس کے اے ایس آئی کو فائرنگ کرکے قتل کر دینے کا الزام بھی تھا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل ڈکیتی راہزنی سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم نجیب اللہ کی تھانہ ترکھانوالہ کی حدود میں موجودگی کی اطلاع پر بوڑھا لدہال کے علاقے میں چھاپہ مارا گیا ۔

اس موقع پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے ، ملزم سرگودھا کے علاوہ جھنگ اور چنیوٹ کی پولیس کو بھی مطلوب تھا ۔

چند روز قبل ملزم نے مقابلے کے دوران اے ایس آئی ممتاز کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔

تازہ ترین