• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقتول صحافی عزیز میمن کے بھائی کا کہنا ہے کہ عزیز میمن کے قتل کی تحقیقات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عزیر میمن کے بھائی نے کہا کہ چاہے پانچ کروڑ ہو یا پچاس کروڑ، وہ کوئی دیت نہیں لیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ عزیز میمن کو صحافتی دشمنی پر قتل کیا گیا۔

واضح رہے کہ عزیز میمن قتل کیس میں گرفتار تین ملزمان کو آج کنڈیارو کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ جہاں ملزم نذیر سہتو نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا۔

عدالت نے دو ملزمان فرحان سہتو اور امیر سہتو کو ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

دریں اثناء سابق ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد ڈاکٹر ولی اللّٰہ دل نے قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے داخلہ کو بیان دیا تھا کہ عزیز میمن کی موت طبعی تھی۔ میڈیکل رپورٹ میں تشدد کے شواہد نہیں ملے نہ ہی یہ پتہ چلا کہ انہیں زہر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ صحافی عزیز میمن کی لاش رواں برس 16 فروری کو محراب پور نہر کے قریب ملی تھی اور گلے میں تار لپٹی ہوئی تھی۔

تازہ ترین