• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نہیں چاہتا کہ صوبوں کے فنڈز تاخیر کا شکار ہوں، احسن اقبال

Federal Government Doesnt Want To Delay Funds Of Provinces Ahsan Iqbal
وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کے مطابق وفاق نہیں چاہتا کہ صوبوں کے منصوبوں کے فنڈز تاخیر کا شکار ہوں، صوبوں کو وفاقی بجٹ سے 40 فیصد ادائیگیاں ہو چکی ہیں، بقیہ 60 فیصد رقم سال کے اختتام تک ادا ہوجائے گی ۔

سندھ سیکٹریٹ کراچی میں وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں سسٹینیبل ڈیولپمنٹ بورڈ کا پہلا اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ سمیت تمام صوبوں کے سیکرٹریوں نے بھی شرکت کی۔

وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو بروقت مکمل کرنے میں تمام اقدامات کیےجائیں گے، کے پی ٹی سمیت دیگر تمام منصوبوں کو بروقت مکمل کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا کہ متبادل ذرائع سے توانائی کے منصوبے سے پیدا ہونے والی بجلی متواتر نہیں ہوتی اس لئے کوئلے سے بجلی پیدا ہونے والے منصوبوں پر فوکس کررہے ہیں، دسمبر2015تک تمام صوبوں کو بجٹ میں مختص رکھی گئی رقم کا 40فیصد جاری کی جاچکی ہیں، اگلی 2سہہ ماہی میں30,30فیصد جاری کرنی ہے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ سسٹینیبل ڈیولپمنٹ بورڈ پر تمام صوبے متفق ہیں، اجلاس میں بچوں کی تعلیم اور صحت پر تمام صوبے ایک پیج پر ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جلاس میں اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، اگلے مالی سال میں صوبوں کی تجاویز بھی پی ایس ڈی پی میں شامل کی جائیں گی، وفاق کا فوکس توانائی اور چین اقتصادی راہداری ہے۔
تازہ ترین