• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید کی مبارک باد دینے پر بھارتی پولیس نے دو طلبا کو گرفتار کرلیا

بھارتی پولیس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طلبا کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک جملہ لکھنے پر گرفتار کر لیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے دو طلبا نے فیس بک پر عید کے تہنیتی پیغام میں لکھا تھا کہ عید کے معنی خوشی ہیں اور خوشی کے معنی پاک ہیں۔

علی گڑھ یونیورسٹی کے ترجمان شفیع قدوائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یونیورسٹی دونوں طلبا کیخلاف اپنے قوائد کے مطابق کارروائی کرنا چاہتی ہے لیکن پولیس نے دونوں طلبا کو پہلے ہی مذہبی بنیادوں پر عدم رواداری اور نفرت پھیلانے کی دفعات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

علی گڑھ پولیس کے مطابق گرفتار طلبا میں سے ایک فرحان زبیری کو پندرہ دسمبر کو شہریت ایکٹ کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس سے جھڑپوں کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق علی یونیورسٹی کے طالب علم رہنما فرحان زبیری کیخلاف گیارہ مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین