• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم ڈی پی آئی اے کا پی ٹی آئی رہنما کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس،کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، فردوس شمیم نقوی

کراچی (اسد ابن حسن) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر اعجاز ہارون نے پاکستان تحریک انصاف کے لیڈر اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کو 10 کروڑ روپے کے ہتک عزت (Defamation) کا نوٹس اپنے وکیل کے ذریعے ان کے دو ایڈریس سندھ اسمبلی اور کلفٹن میں موجود ان کی رہائش گاہ پر روانہ کردیئے ہیں۔ کوریئر کمپنی کی رسید صبح 10:16 منٹ کی ہے۔ اس حوالے سے اعجاز ہارون نے نوٹس بھجوانے کی تصدیق کی جبکہ فردوس شمیم نقوی نے نوٹس موصول ہونے کی تردید کی۔ تفصیلات کے مطابق اعجاز ہارون کے وکیل نے چار صفحات پر مشتمل نوٹس ارسال کیا ہے جس میں فردوس شمیم نقوی کی حالیہ پی آئی اے حادثہ کے تناظر میں صحافیوں سے بات چیت کی کوریج کا ذکر کیا گیا ہے جو 27 مئی کو دوپہر 12 سے ایک بجے درمیان کی گئی ہے۔ نوٹس کے صفحہ نمبر 2 پر اس بات چیت کو رومن اردو میں یوں تحریر کیا گیا ہے ”ان کی میرٹ کیا تھی۔ ان کی میرٹ یہ تھی کہ وہ بستے بھر بھر کر پیسے لے جاتے تھے۔ یعنی کہ ایک ایان علی تھی اور ایک مرد تھے۔ وہ خاتون تھی اور یہ ان کا مرد ہے۔ ان کو شاید پی آئی اے کا ایم ڈی اس لیے بنایا گیا کہ ان کا سامان تولا نہیں جاتا۔ ایک Privilege (استحقاق) ہے اور وہ بڑا بستہ لے لے کر جاتی تھی لیکن ان بستوں میں ڈالر ہوتے تھے، اس لیے کہ یہ ان کی روایت رہی ہے۔ جتنا یہ لیتی ہیں، وہ روپوں میں لیتیں تو بہت گڈیاں بن جاتی ہیں، اس کے لیے بعد میں لانچ استعمال کرنا پڑتی ہے، بیسمنٹ کو آگ لگانا پڑتی ہے۔ ڈالر کی جگہ ہے جو چھوٹے بستے میں آجاتے ہیں۔ جیسا کہ 100 روپے اس زمانے میں ایک ڈالر ہوتا تھا۔ تو سو روپے کی گڈی کے بجائے ایک نوٹ۔ تو آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ایک بٹا سو حصہ لیتا ہے تو چھوٹے بکسے میں آجاتی ہے۔

تازہ ترین