• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم امتناع،کے ایم سی الہ دین پارک کا قبضہ نہ لے سکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ایم سی الہ دین پارک کا قبضہ نہ لے سکی ذرائع کے مطابق پارک کو چلانے والے پرائیویٹ ادارےکی موجودہ انتظامیہ نےہائیکورٹ سےحکم امتناع حاصل کر لیا ہےجس کے باعث کےایم سی نے 28 مئی کی شب قبضہ حاصل کرنےکا پروگرام ملتوی کر دیااس سلسلے میں آئیندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئےمتعلقہ کے ایم سی افسران کا اجلاس جمعے کو منعقد ہواجس کی صدارت میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمن نے کی ذرائع نے بتایا کہ میئر کراچی اجلاس میں شریک نہ ہو سکےجبکہ اس سے پہلے والے اجلاس میں بھی وہ موجود نہ تھے میونسپل کمشنر نےقانونی مشاورت کے بعد کےایم سی افسران کی ٹیم تشکیل دیتے ہوئے انہیں عدالت میں بھرپور دفاع کی ہدایت کی واضح رہے 54 ایکٹر پر مشمل یہ پارک تفریحی مقاصد کےلئے پرائیویٹ ادرے کو دیا گیا تھا کےایم سی کا کہنا ہےکہ لیز کی مدت 25 سال مکمل ہو گئی ہے جبکہ ادارے کی موجودہ انتظامیہ کا موقف ہے کہ لیز کی مدت ابھی باقی ہے۔
تازہ ترین