• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس آتشباز ی کے غیر قانونی دھندے پرقابو نہ پاسکی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) راولپنڈی پولیس گنجان آباد کاروباری مرکز نرنکاری بازار اور نمک منڈی میں جاری غیر قانونی دھندے ،سامان آتش بازی کاروبار پرقابو پانے کامیاب نہیں ہو سکی۔ قیام پاکستان کے بعد سے تھانہ گنجمنڈی اور تھانہ سٹی کے علاقہ میں یہ دھندہ جاری ہے پولیس پر جس کی سرپرستی کا الزام لگایا جاتا ہے ۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں تھانوں کی پولیس اس دھندے میں ملو ث افراد پر وقتاً فوقتاً چھاپے ما ر کر اپنی کارکردگی بھی ظاہر کرتی ہے۔ اس دھندے کی وجہ سے آتشزدگی کے متعدد واقعات میں کئی افراد لقمہ اجل بھی بن چکی ہیں، مگر منافع بخش کاروبار ہونے کی وجہ سے نہ صرف 2 درجن سے زائد تاجر اس غیر قانونی دھندے کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔شہری حلقوں نے سی پی او اور آر پی او سے مطالبہ کیا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کے اس غیر قانونی دھندے کوختم کرا کر شہریوں کے جان و مال کے تحظ کو یقینی بنائیں ۔
تازہ ترین