• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں خاتون نے موبائل فون نہ دلانے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

دہلی میں 29 سالہ جیوتی نے اپنے شوہر سے اسمارٹ فون دلانے کا کہا تاکہ ان کے بچے بھی اسکول میں ہونے والی آن لائن کلاسز لے سکیں، جس پر شوہر نے اسمارٹ فون دلانے سے انکار کردیا تھا۔

بعدازاں خاتون نے صبح اپنے آپ کو آگ لگا لی اور اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی جس کے بعد خاتون کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے بتایا کہ 29 سالہ جیوتی کا جسم 90 فیصد تک جھلس گیا تھا جس کی وجہ سے ان کا انتقال ہوگیا۔

شوہر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جیوتی سے اس کی شادی 7 سال قبل ہوئی تھی اور ان کے 2 بچے بھی ہیں، جیوتی اسے اسمارٹ فون دلانے پر زور دے ہی تھی۔

شوہر کا کہنا تھا کہ اس نے جیوتی سے کہا تھا کہ وہ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد فون دلائے گا۔

تازہ ترین