آپ آف لائن ہیں
پیر6؍رمضان المبارک 1442ھ 19؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عائشہ عمر نے شیخ رشید سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عمرنے کہا ہے کہ اگر دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اورشادی کیلئے صرف قائم علی شاہ، چوہدری شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ترجیح دوں گی۔

حال ہی میں عائشہ عمر نے ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی ، میزبان نے ادکارہ سے سوال کیا کہ اگر کسی آفت کی وجہ سے دنیا سے سب مرد ختم ہوجائیں اور صرف قائم علی شاہ، چوہدی شجاعت حسین، رانا ثناء اللہ اور شیخ رشید بچیں تو وہ کس سے شادی کریں گی؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے سوائے شیخ رشید کے سب کو جاننے سے ہی انکار کردیا تاہم بروقت گوگل پر پہچان کروائی گئی تو انہوں نے کہا کہ اگر ایسی صورتحال ہوتی ہے تو وہ شیخ رشید کا انتخاب کریں گی کیوں کہ شیخ رشید کے پاس اچھی حسِ مزاح ہے اور وہ مزاحیہ شخصیت کے مالک ہیں۔

مشہور مزاحیہ ڈرامہ بلبلے سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت اداکارہ عائشہ عمر تابش ہاشمی کے مزاحیہ یوٹیوب شو میں جلوہ گر ہوئیں، شو میں اداکارہ عائشہ عمر نے ذاتی زندگی سمیت دیگر موضوعات پر بھی گفتگو کی۔

عائشہ عمر نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مزاحیہ انداز میں کہا کہ یہ صرف ہمارے سماج کی سوچ ہے کہ شادی زندگی کو سنوارتی ہے لیکن درحقیقت شادی تو زندگی ختم کردیتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید