احتساب عدالت نے محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں روف صدیقی کی حاضری اور دیگر شریک ملزمان کی عدم حاضری کے باعث سماعت 12 جون تک ملتوی کر دی۔
احتساب عدالت میں محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی عدالت میں پیش ہوئے۔
ریفرنس کے شریک ملزمان کی عدم پیشی کے باعث آج بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 12 جون تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ ریفرنس میں روف صدیقی اور دیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے، ریفرنس میں نامزد افراد پر 2008 ءسے 2014 ء تک محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کونقصان پہنچانے کا الزم ہے۔