• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی رابطہ کمیٹی پیر کو کاروبار کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کرے گی

قومی رابطہ کمیٹی پیر کو کاروبار کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کرے گی


قومی رابطہ کمیٹی پیر کو اپنے اجلاس میں لاک ڈاؤن کے باعث بند کاروبار کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کرے گی۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر کراچی کے کاروبار کو 31 مئی تک، صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود یکم جون سے کاروبار کی کیا صورتحال ہوگی اس کا فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ہونا ہے۔

اجلاس کے شرکاء کو کراچی کے دکانداروں نے یہ تجاویز ارسال کی ہیں۔

تین ماہ کے لاک ڈاؤن اور اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے پریشانی بڑھ رہی ہے اور بے روزگار ی کا خوف بھی سر پر منڈلا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی روزگار بچاؤ اسکیم کا دائرہ کار اس سطح پر نہیں پہنچ رہا ہے اور لاک ڈاؤن پر وفاق اور سندھ حکومت کی رسہ کشی کر رہی ہے۔

تازہ ترین