• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما و ترجمان زاہد خان نے کورونا وائرس کے باعث اوورسیز پاکستانیوں کی اموات کے معاملے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔

ترجمان عوامی نیشنل پارٹی زاہد خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ اپنی ذمے داریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد میں لاشیں بیرونِ ممالک پڑی ہوئی ہیں اور ان کا کوئی پرسانِ حال نہیں ہے۔

زاہد خان نے الزام لگایا کہ مشکل ترین حالات میں سفارت خانوں نے پاکستانیوں کی جیبوں پر ڈاکے کا نیا کاروبار شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ خارجہ اپنی ذمے داریاں نبھانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں اور اپنی نااہلی و کوتاہی قبول کر کے مستعفی ہو جائیں۔

زاہد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کے باہر بیٹھے ہوئے ہیروز کو بے یارو مددگار چھوڑ دینا قابلِ مذمت ہے، نااہل حکمران قوم سے کیے گئے وعدوں پر پورا اترنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین