• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیو پر آج دیکھیں، کورونا سے متعلق حقائق اور افسانے ’جرگہ‘ میں، شاہ محمود اور عثمان بزدار (ڈمیز) کی ’خبرناک‘ آمد

جیو پر آج دیکھیں، کورونا سے متعلق حقائق اور افسانے ’جرگہ‘ میں، شاہ محمود اور عثمان بزدار (ڈمیز) کی ’خبرناک‘ آمد


کراچی (جنگ نیوز) کورونا وائرس سے متعلق تلخ حقائق اور افسانے "جیونیوز" کے پروگرام "جرگہ" میں اتوار کی شب دس بجکر پانچ منٹ پر نشر کئے جائیں گے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے تشکیل دیا گیا یہ خصوصی شو سینئر تجزیہ کار و صحافی سلیم صافی کی میزبانی میں نشر ہوگا۔ طنز و مزاح سے بھر پور پروگرام "خبرناک" میں شاہ محمود قریشی اور عثمان بزدار (ڈمیز) کی آمد ہوگی۔ شو کے ایک سیگمنٹ میں (ڈمی) عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اگر میں جہاز میں بیٹھ گیا تو اُتروں گا کیسے؟، بزدار کی یہ پریشانی ناظرین کو قہقہے لگانے پر مجبور کردے گی۔ اس کے علاوہ (ڈمی) بزدار کو ثقافتی طائفہ کے شکنجے میں بھی دکھایا جائے گا۔ دلچسپ شو میں اس حوالے سے بھی آگہی دی جائے گی کہ "کورونا ووہان سے آیا یا رائیونڈ سے"۔ اس کے علاوہ شو میں جو دیگر موضوعات زیر بحث لائے جائیں گے اُن میں "خاندانی روایت نے کیا محبت کا پھر قتل عام، رنگیلے کو وزیراعظم بنا لیتے تو آج ہر شخص مقروض نہ ہوتا اور دہی ندارد، دلہن وارد " شامل ہیں۔ "خبرناک" کا دلچسپ شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات گیارہ بجکر پانچ منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین