• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پائلٹ بننا چاہتا تھا قسمت نے اداکار بنادیا،اعجاز اسلم

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اداکار اور پروڈیوسر اعجاز اسلم کا کہنا ہے کہ وہ پائلٹ بننا چاہتے تھے۔ لیکن قسمت نے اداکار بنادیا حالانکہ ان کی والدہ بھی اداکاری کرنے کے خلاف تھیں اور پڑھائی پر توجہ دینے پر زور دیتی تھیں۔امریکی نشریاتی ادارےکے انسٹاگرام لائیو میں گفتگو کے دوران پوچھے گئے اس سوال کے جواب میں کہ والدہ اداکاری کے خلاف کیوں تھیں؟ اعجاز اسلم نے بتایا کہ والدہ چاہتی تھیں کہ وہ اپنا کاروبار کریں۔اعجاز اسلم کا کہنا تھا کہ اپنے کیرئر کا آغاز انہوں نے ماڈلنگ سے کیا تھا ، اس وقت ان کی عمر محض 20 سال تھی۔اعجاز اسلم نے بتایا کہ 1993 کی بات ہے کہ انہیں ڈرامہ کشکول میں اداکاری کی آفر ہوئی۔ جسے انہوں نے قبول کرلیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر خواتین کو تنقید کا نشانہ بنانا زیادہ آسان ہے۔ مردوں کے اس معاشرے میں خواتین کے کپڑوں سے لے کر کردار تک ہر موضوع پر تنقید کرنا ضروری سمجھا جاتا ہے حالانکہ یہ سراسر غلط ہے۔اعجاز اسلم نے انکشاف کیا کہ انہیں کھانا پکانے کا بہت شوق ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران ان کا زیادہ تر وقت گھر والوں کے لیے اچھے کھانے بنانے میں گزرتا ہے۔اعجاز نے اپنی خواتین مداحوں کے حوالے سے بتایا کہ ماضی میں وہ فیشن ڈیزائنر بھی رہ چکے ہیں۔ اس وقت انہیں لڑکیاں اپنے خون سے خط لکھ لکھ کر ان کے بوتیک پر چھوڑ جایا کرتی تھیں۔ ان میں سے کچھ خطوط میں تو جواب نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جاتی تھیں۔ بعض لڑکیاں اس پارک میں بھی جاپہنچتی تھیں جہاں ان کی والدہ چہل قدمی کے لیے جایا کرتی تھیں۔ یہ لڑکیاں کسی نہ کسی بہانے سے ان کی والدہ سے دوستی کرلیا کرتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے دور میں اب ایسا نہیں ہوتا۔ اداکار تک رسائی اتنی آسان ہو گئی ہے کہ جیسے وہ آپ ہی کے گھر کا فرد ہو۔
تازہ ترین