• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے 61 اضلاع میں فصلیں، باغاٹ ٹڈیوں کے نشانے پر

ملک کے 61 اضلاع میں فصلیں، باغاٹ ٹڈیوں کے نشانے پر 


اسلام آباد (این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ اس وقت ٹڈیاں ملک کے 154میں سے 61 اضلاع میں حملہ آور ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے نے بتایاکہ ٹڈی دل کے حملوں کے باعث بلوچستان کے 31، خیبر پختونخواہ کے 11، پنجاب کے 12 اور سندھ کے 7 اضلاع متاثر ہیں۔این ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ٹڈیوں کے متاثرہ علاقوں کا سروے اور کنٹرول آپریشن جاری ہے، ملک بھر میں 1150ٹیمیں لوکسٹ کنٹرول آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 لاکھ 13 ہزار ہیکٹر رقبے کا سروے ہوا جس میں سے 4 ہزار 400 ہیکٹر رقبے کا ٹریٹمنٹ کیا گیا۔

تازہ ترین