• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سام سنگ کا برطرف ملازم ٹاور پر چڑھ گیا سال بھر جاری رہنے والا احتجاج بھی ختم

کراچی(نیوزڈیسک)سام سنگ کے برطرف ملازم کا ٹاور پر چڑھ کر سال بھر جاری رہنے والا احتجاج بالآخر ختم ہوگیا۔سام سنگ کے ایک سابق ملازم کا احتجاج رنگ لے آیا اور اس کے بعد کمپنی نے کم نامی سابق ملازم سے ناصرف معافی مانگ لی بلکہ اس کی شکایت سننے پر بھی آمادہ ہوگئی ہے۔کم نامی جنوبی کورین شہری 354 روز تک ایک ٹریفک کیمرا ٹاور پر احتجاج کرتا رہااور مطالبہ پورا ہونے پر جمعے کو احتجاج ختم کردیا،60 سالہ کم کا کہنا ہے کہ اسے 1995 میں لیبر یونین کی ملی بھگت سے نوکری سے نکال دیا گیا تھا، اس لیے اب کمپنی اب معافی مانگے اور مراعات دے،کمپنی کی جانب سے کم سے معافی مانگ لی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ اس کی شکایت سنی جائے گی،تاہم کم یا کمپنی نے زیادہ تفصیلات نہیں بتائیں۔
تازہ ترین