ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان شہزاد رضا نے سول جج محمداحمد قادری کے ہمراہ سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کیا ،جہاں چاق وچوبند گاردنے انہیں سلامی دی ،انہوں نے اسیران کے کچن کو چیک کیا ،جیل ہسپتال کا دورہ کیا اوروہاں زیر علاج اسیران کی عیادت کی ،بعدازاں وہ مختلف بارکوں میں گئے اور قیدیوں کے مسائل سنے ،اوران کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ،معمولی جرائم میں ملوث 10 ملزمانکو رہا کرنے کا حکم دیا۔