• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ کی نوک پر راہزنی کرنے والے2 ملزمان گرفتار

پشاور(کرائم رپورٹر )کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران اسلحہ کی نوک پر راہزنی اور گھروں کے سامنے سے موٹر سائیکل چوری کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گلبہار احمد اللہ نے ڈی ایس پی گلبہار سجاد حسین کی نگرانی میں خفیہ اطلاع ملنے پر سنگین واردات کی غرض سے موجود مسلح ملزم صدام ولد محمد عمر سکنہ کریم پورہ کو گرفتار کیا، ملزم صدام کا تعلق خطرناک راہزن گروہ سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے چار عدد موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، اسی طرح ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران مدعی فضل ولد نیک محمد سکنہ رشید گڑھی کی رپورٹ پر ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے ڈی ایس پی سبرب اختراز خان کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کے دوران ملزم شعیب ولد باچا سکنہ رشید گڑھی کو گرفتار کیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران گھروں کے سامنے متعدد موٹر سائیکل چوری کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا، گرفتار دونوں ملزمان سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز اور اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین