آپ آف لائن ہیں
اتوار13؍ذیقعد 1441ھ 5؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا میں کورونا کیسز 6184267، اموات 371366

دنیا میں کورونا کیسز 6160299، اموات 371006


موذی کورونا وائرس کے مریضوں اور اس سے اموات میں دنیا بھر میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے، یہ وباء کہیں تو شدت اختیار کر گئی ہے اور کہیں اس کا زور ٹوٹ چکا ہے یا کسی ملک میں اس کے اثرات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

دنیا بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث مزید 860 افراد دم توڑ گئے جبکہ اس دوران اس کے 33 ہزار 784 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ 84 ہزار 267 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 71 ہزار 366 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 58 ہزار 515 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 53 ہزار 456 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 27 لاکھ 54 ہزار 386 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکا تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

امریکا میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 5 ہزار 557 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 18 لاکھ 16 ہزار 897 ہو چکی ہے۔

امریکا کے اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں 11 لاکھ 76 ہزار 102 کورونا مریض زیرِ علاج ہیں جن میں سے 17 ہزار 163 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 5 لاکھ 35 ہزار 238 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار 966 تک جا پہنچی ہے جبکہ یہ وائرس 28 ہزار 849 زندگیاں نگل چکا ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 4 ہزار 693 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 843 ہو چکی ہے۔

اسپین میں کورونا کے اب تک 2 لاکھ 86 ہزار 308 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں جب کہ اس وباء سے اموات 27 ہزار 125 ہو چکی ہیں۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 38 ہزار 376 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 826 ہو گئی۔

اٹلی میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 33 ہزار 340 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 2 لاکھ 32 ہزار 664 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 28 ہزار 771 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 88 ہزار 625 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 8 ہزار 600 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 83 ہزار 294 ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: پاکستان میں 69496 کورونا کیسز، 1483 اموات

بھارت میں کورونا وائرس سے 5 ہزار 188 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 990 ہو گئی۔

ترکی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہزار 515 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 63 ہزار 103 ہو گئے۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 7 ہزار 797 ہو گئی جبکہ کورونا کے کل کیسز 1 لاکھ 51 ہزار 466 ہو گئے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 480 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 384 تک جا پہنچی ہے۔

چین جہاں دنیا میں کورونا کا پہلا کیس سامنے آیا تھا وہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 83 ہزار 1 اور اس سے اموات 4 ہزار 634 ہوگئی ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 70 ہزار 381 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 499 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے ملک میں 43 ہزار 73 مریض اب بھی اسپتالوں اور قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 25 ہزار 809 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید