• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی برطانوی دارالحکومت لندن سے لاہور پہنچ گئیں۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی صاحبزادی پی آئی اے کی پرواز 788 سے لندن سے لاہور پہنچے ہیں۔

ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز 788 اپنے مقرہ وقت سے ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ہے۔

ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کا لاہور ایئر پورٹ پر امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا جس کے بعد دونوں کو مقامی فائیو اسٹار ہوٹل منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے: مجھے فون پر دھمکیاں دی جارہی تھیں، ڈاکٹر عدنان

اس سے قبل ڈاکٹر عدنان اور مریم نواز کی بیٹی کو تھرمل اسکینر سے گزارا گیا تھا۔

تازہ ترین