کورونا وائرس سے ڈاکٹر اورنگزیب انتقال کرگئے، ڈائریکٹرحیات آ باد میڈیکل کمپلیکس پشاور کے مطابق ڈاکٹر اورنگزیب گزشتہ 4 روز سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ وزیراعلیٰ کے پی کے محمود خان نے انکے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
ادھر اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اورنگزیب پولیس سروس اسپتال میں سینئیر پتھالوجسٹ تھے.
حکام نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر اورنگزیب شوگر کے مریض بھی تھے.
دوسری جانب صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ڈاکٹر اورنگزیب اور ڈاکٹر اعظم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جانیں بچانے میں مصروف ہیں۔
کورونا مریضوں کے علاج معالجے کے لیے ڈاکٹروں کی خدمات قابل ستائش ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کے اہل خانہ کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔