آپ آف لائن ہیں
منگل22؍ذیقعد 1441ھ 14؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ابرار الحق کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اس بات اعلان خود ابرار الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔

معروف پاپ گلوکار نے لکھا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بذریعہ انٹرنیٹ ہلال احمر اور سماجی ادارے سہارا کے لیے اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

ابرار الحق نے اپیل کی کہ ان کے لیے اور اس وبا سے لڑنے والوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

قومی خبریں سے مزید