وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے ابلاغ شہبازگل کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب صبح، دوپہر، شام کمیشن کی رپورٹ پر رونا رورہی ہیں۔
ڈاکٹر شہبازگل نے احسن اقبال اورمریم اورنگزیب کےبیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان سب کو اپنے گرد احتساب کا پھندا تنگ ہوتا نظر آ رہا ہے۔
شہبازگل نے کہا کہ یہ کئی دہائیوں سے شریف خاندان کا بنایا ہوا مافیا ہے۔
معاون خصوصی نے کہا کہ یہ گھبرائے ہوئے ہیں ان کو پتہ ہے یہ پکڑے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن رپورٹ نے ان کا کچا چٹھا کھول دیا ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ العربیہ شوگرملز میں دو دو کھاتوں کی کتابیں پکڑی گئی ہیں۔