• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج



جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر اِنچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور ، پشاور ، ملتان، کوئٹہ ، نوابشاہ ،کمالیہ اور پڈعیدن میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے، مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور ڈیوس روڈ پر جاری احتجاجی کیمپ میں سول سوسائٹی، جنگ اور جیو کے کارکنان جمع ہوئے اور بارش میں کھڑے ہو کر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھاکہ آزادی صحافت کی جنگ میں کارکن میر شکیل الرحمٰن کا ہراول دستہ ہیں۔

پشاور میں احتجاجی مظاہرہ جنگ، دی نیوز اور جیو کے دفاتر کے باہر کیا گیا۔

مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔

ملتان میں جنگ جیو آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے میں پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر علی حیدر گیلانی کا کہناتھا کہ ایڈیٹر انچیف جنگ جیو گروپ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کا نوٹس لیا جائے۔

علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پانچ جون کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر آواز بلند کی جائے گی۔

کوئٹہ کی جنگ بلڈنگ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں روزنامہ جنگ اور جیو نیوز سےمنسلک صحافیوں اور کارکنوں نے شرکت کی، شرکاء نے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

نواب شاہ، پڈعیدن اور کمالیہ میں بھی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جس میں صحافیوں، سیاسی، سماجی تنظیموں اور وکلاء سمیت سول سوسائٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تازہ ترین