• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرچی میں ڈاکٹروں پر تشدد اور توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہیں ،پیما

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے سول اسپتال کرچی میں ڈاکٹروں پر تشدد اور توڑ پھوڑ کی مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ڈاکٹروں کے تحفظ کو یقینی بنائے اور اسپتالوں میں سیکورٹی کو سخت کرنے کے ساتھ ڈاکٹروں پر تشدد اور توڑ پھوڑ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرے۔ پیما ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ڈاکٹر دوہری آزمائش کا شکار ہیں ایک طرف حکومت پی پی ایز فراہم نہیں کر رہی جس کی وجہ سے ان کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں تو دوسری طرف حکومتی پالیسیوں سے نالاں عوام اور مرنے والوں کے ورثاء بھی ڈاکٹرز کو تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں ایسے میں ڈاکٹرز کے لیے کام کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ڈاکٹرز کے تحفظ کے لئیے کوئی پالیسی نہ بنائی اور اس طرح کے واقعات بڑھے تو ہوسکتا ہے ڈاکٹرز کسی انتہائی اقدام کی طرف چلے جائیں ۔
تازہ ترین