• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


فلکیات دانوں نے اب تک کی تاریخ میں زمین سے قریب ترین بلیک ہول دریافت کیا ہے جو ہمارے نظامِ شمسی سے صرف ایک ہزار نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے۔

یورپی سدرن رصدگاہ کے سائنسدانوں اور ماہرین نے یہ بلیک ہول دریافت کیا ہے جس کے گرد دو ستارے محض آنکھوں سے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ تو ایک جھلک ہے اور ایسے کئی بلیک ہول مستقبل میں دریافت کیئے جاسکیں گے۔

ماہرین کے مطابق یہ بلیک ہول کے ساتھ دوہرے ستارے کا نظام ہے جو ٹیلی اسکوپیئم نامی ایک جھرمٹ (کانسٹلیشن) میں دریافت ہوا ہے۔ اگر مطلع صاف اور رات گہری ہو تو اس کے ستارے کسی دوچشمی دوربین کے بغیر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

اس پورے نظام کو ای ایس او کے ماہر تھامس ریوینیئس نے ایچ آر 6819 کا نام دیا ہے۔

اس سے قبل ہماری کہکشاں میں بھی چند درجن بلیک ہول دریافت ہوئے جو اپنے ماحول سے عمل کرکے طاقتور ایکس رے کی بوچھاڑ کرتے رہتے ہیں لیکن ایچ آر 6819 میں ایک خاموش، قدرے تاریک اور پرسکون بلیک ہول کی یہ پہلی دریافت ہے۔

اس سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ خود ہماری ملکی وے کہکشاں میں ایسے لاکھوں کروڑوں بلیک ہول موجود ہوسکتےہیں۔

تازہ ترین