اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کورونا وائرس اور پھر اس کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معیشت پر اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق معیشت پر اس کے برے اثرات پڑے ہیں۔
مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کورونا وائرس کے سبب تجارت مثاثر ہوئی، جبکہ سرمایہ کاری میں بھی کمی آئی۔
رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوئیں، عالمی معیشت مثاثر ہونے سے ترسیلات زر میں بھی کمی ہوئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے سبب عوام کی قوت خرید گھٹ گئی، وبا کو قابو کرنے کے لیے لاک ڈاؤن کیا گیا۔
اس میں بتایا گیا کہ کمپنیوں کی آمدنی میں کمی سے بے روزگاری بڑھے گی۔
مرکزی بینک کی رپورٹ کے مطابق اگر یہی صورتحال جاری رہی تو کئی کمپنیوں کا دیوالیہ نکل سکتا ہے۔