• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں امریکی مظاہرین سے اظہار یکجہتی

دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں امریکی مظاہرین سے اظہار یکجہتی


امریکا میں سیاہ فام امریکی شخص کے پولیس کے ہاتھوں سرعام قتل کے خلاف اور امریکی مظاہرین کے ساتھ دنیا کے مختلف دارالحکومتوں میں اظہار یکجہتی کیا گیا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی ریاست مینی سوٹا میں ایک سفید فام امریکی پولیس اہلکار سیاہ فام شخص کی گردن پر گھٹنہ رکھ کر بیٹھ گیا تھا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔

اس واقعے کے بعد امریکا  بھر میں طاقت کے اس غلط استعمال اور اس واقعے میں ملوث اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے مظاہرے شروع ہوگئے تھے۔

ابتدا میں یہ مظاہرے پرامن تھے، تاہم پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ مظاہرے پرتشدد ہوگئے۔

ان مظاہروں کا دائرہ کار امریکا سے نکل کر دوسرے شہروں تک پھیلنے لگا ہے، تاہم اب مظاہرین سے یکجہتی کے لیے لندن اور برلن کے بعد نیوزی لینڈ کے مختلف شہروں میں امریکی سفارتخانوں اور قونصلیٹ کے باہر مظاہرے کیے گئے۔

ان مظاہروں میں شریک لوگوں نے جارج فلائیڈ کی موت اور سیاہ فاموں سے امتیازی سلوک کی مذمت کی۔

نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن میں ایک شخص نے علامتی طور پر خود کو امریکی سفارت خانے کی جالیوں سے باندھ لیا۔

تازہ ترین