• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نیشنل پارکس کسی صورت برباد نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس

ہم نیشنل پارکس کسی صورت برباد نہیں ہونے دیں گے، چیف جسٹس


چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ ہم نیشنل پارکس کسی صورت برباد نہیں ہونے دیں گے۔

سپریم کورٹ میں اسلام آباد کی مارگلہ ہلز میں کرشنگ سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یہ جو نقشے عدالت میں پیش کیے گئے ہیں یہ سب جعلی اور دو نمبر ہیں۔

انہوں نے مزید ریماکس دیے کہ 1996 میں بھی سپریم کورٹ نے ایسی ہی ایک درخواست مسترد کی تھی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مارگلہ ہلز سے سرنگ بنانے کے معاملے پر بھی عدالت نے اجازت نہیں دی تھی۔

انہوں نے ریمارکس دیے کہ موٹر وے پر کلر کہار میں پہاڑ ختم کردیے گئے، جو رہ گئے وہ اس وجہ سے ہیں کہ ہم نے زور مارا ہوا ہے۔

چیف جسٹس نے واضح طور پر کہا کہ ہم نیشنل پارکس کسی صورت برباد نہیں ہونے دیں گے۔

سماعت کے دوران جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ مری کا پہاڑ بھی غائب کردیا گیا ہے، اسلام آباد کا قطر ہزار مربع کلومیٹر ہے، یہ ایریا ایبٹ آباد سے بھی آگے تک جاتا ہے جہاں مائننگ نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے کیس کے وکیل مخدوم علی خان کی عدم حاضری پر سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کردی۔

تازہ ترین