• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن صرف ہفتے اور اتوار کو ہوگا


وزیراعظم کی زیرصدارت لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلوں کیلئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن صرف ہفتے اور اتوار کو ہوگا، جمعے کو بھی دکانیں کھلی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: مخصوص شعبے بند رہینگے باقی سب کھول دینگے، وزیراعظم

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دکانیں کھولنے کےلیے پرانے اوقات کار پر عمل ہوگا۔ جبکہ مارکیٹس اور شاپنگ مال بھی ایس او پیز کے تحت کھلے رہیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو فوری طور پر واپس لانے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین