• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر کی ساتویں برسی


پاکستان فلم انڈسٹری کو 25 ہزار گانے دینے والے نامور شاعر ریاض الرحمان ساغر کی آج ساتویں برسی منائی جا رہی ہے۔

نثر ہو یا شاعری، احساسات، جذبات، مشاہدات اور تجربہ، یہ سب نغمہ نگار ریاض الرحمان ساغر کی تحریروں میں ملے گا۔

دسمبر 1941 میں بھارت کے شہر بٹھنڈہ میں پیدا ہونے والے ریاض الرحمان ساغر کے آباء و اجداد قیام پاکستان کے وقت لاہور منتقل ہوگئے تھے۔

انہوں نے اخبارات میں کالم نگاری کے علاوہ ادب کے شعبہ میں بھی کار ہائے نمایاں انجام دیے۔

ریاض الرحمان ساغر کو شہرت فلمی نغمہ نگاری سے حاصل ہوئی۔

 انہوں نے فلم لالہ رخ سے نغمہ نگاری کا سفر شروع کیا لیکن شہرت ملی فلم شریک حیات اور فلم سماج کے نغموں سے۔

ان کی دیگر فلموں میں دل لگی، بندش، بھروسہ اور روشنی کے گانے بھی زبانِ زد عام ہوئے۔

ریاض الرحمان ساغر نے فلم عشق خدا کے لیے اپنا آخری گیت لکھا تھا۔

وہ یکم جون 2013ء میں علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین