• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک تولہ سونا 98 ہزار 100 کا ہوگیا


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 6 سو روپے بڑھ گئی، جس کے بعد نئی قیمت 98 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 6 سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر 98 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 84 ہزار 105 روپے ہوگئی۔

عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 3 ڈالر اضافے سے 33 17 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین