پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیر قانونی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی میں احتجاج مظاہرے کیے گئے۔
راولپنڈی میں جنگ آفس کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں صحافتی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔
احتجاج کے دوران شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔